Advertisements

میاں حمزہ شہباز جلد پنجاب کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالیں گے،خالد محمود وارن ایم پی اے

Khalid Warran and Hamza Shahbaz
لاہور:سردار ملک خالد محمود وارن ایم پی اے،متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلی پنجاب کے امیدوار میاں حمزہ شہباز سے ملاقات کرتے ہوئے
Advertisements

متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں حمزہ شہباز کو مریم نواز سمیت صوبائی اسمبلی کے 200 اراکین کی حمایت حاصل ہے

مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری کا بیان،سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں ملک خالد وارن کی اقامت گاہ پر جشن بھی منایا گیا

Advertisements

دھوڑ کوٹ(نامہ نگار)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر میاں حمزہ شہباز جلد وزیر اعلی پنجاب کا منصب سنبھالیں گے،کیوں کہ انہیں پنجاب اسمبلی کے اراکین کی واضح اکثریتی تائید حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار ملک خالد محمود وارن ایم پی اے نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ مریم نواز کی موجودگی میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں دو سو اراکین پنجاب اسمبلی نے میاں حمزہ شہباز کو اپنا قائد ایوان منتخب کیا ہے،جب کہ پی ٹی آئی کے مزید درجنوں اراکین صوبائی اسمبلی میاں حمزہ شہباز سے رابطہ میں ہیں۔سردار ملک خالد محمود وارن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں،آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا۔انہوں نے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی جانب سے قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت کو مبارک باد دی ہے۔دریں اثناء ملک خالد محمود وارن کی رہائش گاہ پر قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کی خوشی میں لیگی کارکنوں نے جشن منایا۔اس موقع پر کارکنوں اور عام لوگوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔