Contact Us

میاں گزین عباسی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Mian Ghazin Abbasi

نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں میرے خاندان نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانیوں کی تاریخ رقم کی فوج سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں

احمدپورشرقیہ ( نامہ احمدپورشرقیہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سابق ایم پی اے میاں گزین عباسی ، نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے نومئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ پاکستان کے لئے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ اور ہم فوج سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اور اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان خاندان کے اکابرین سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

مزید پڑھیں