میاں گزین عباسی آنت کے کامیاب آپریشن کے بعد نیشنل ہسپتال لاہور سے اقامت گاہ منتقل
چار دن ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی نیشنل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ‘میاں محمد عمر خان عباسی
پرنس بہاول عباس خان عباسی نے لاہور میں میاں گزین عباسی کی اقامت گاہ پر ان کی عیادت کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کا نیشنل ہسپتال ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی لاہور میں آنت کا کامیاب آپریشن ہوگیا ۔چار دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد لاہور میں انکی اقامت گاہ پر منتقل کردیاگیا ہے اس امر کا اظہار صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے لاہور سے روزنامہ ‘نوائے احمد پور شرقیہ ‘سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے بتایا کہ ان کے بھتجے صاحبزادہ میاں گزین عباسی اب تیزی سے روبا صحت ہیں انہوں نے دوست احباب اور عزیز واقارب کی جانب سے میاں گزین عباسی کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔دریں اثناء پرنس بہاول عباس خان عباسی نے لاہور میں صاحبزادہ میاں محمد گزین عباسی کی اقامت گاہ پہنچ کر ان کی عیادت کی اور انکے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔