Advertisements

ایم پی اے میاں گزین عباسی نے معروف تاجر اور تا جر خدمت گروپ کے سربراہ شیخ محمدمسلم کی عیادت کی

Mian Gazin Abbasi visits Sheikh Muhammad Muslim
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) ایم پی اے میاں گزین عباسی کا معروف تاجر  اور تا  جر خدمت گروپ کے سربراہ شیخ محمدمسلم کی رہائش گاہ پر آمد، انہوں نے شیخ محمد مسلم جو کہ گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں۔ اُن کی عیادت کی اور ان کی صحت  یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شیخ محمد مسلم نے اُن کی آمد پر اُ ن کا شکریہ ادا کیا۔ اس مو قع پر میاں گزین عباسی نے  کہا کہ اُن  کی گرانٹ سے شہر میں مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے۔ جن کی تکمیل سے شہرمیں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔