میاں گزین عباسی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ – گرانٹ کا اعلان کر دیا
احمدپورشرقیہ ( ) ایم پی اے میاں گزین عباسی کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ ، انہوں نے اس مو قع پر ٹراما سنٹر کی اپ گریڈیشن ، آلات ، اور جدید مشینر ی اور ہسپتال کی رینو یشن کے لئے 29 کروڑ ساٹھ لاکھ کے فنڈز دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا اس گرانٹ میں سے پچیس کروڑ کی مالیت سے سٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین اور اکیس ڈائیلائسز مشین اور اینڈو اسکوپی مشین کے علاوہ وینٹی لیٹر اور بچوں کے لئے انکو بیٹر اور مزید آلات فراہم کئے جائیں گے ۔ جبکہ چار کروڑ ساٹھ لاکھ کی خطیر رقم سے ٹراما سنٹر اور ڈائیلائسز سنٹر کو رینیویٹ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کو اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنایا جا ئے گا۔ تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ اور جو لوگ ڈائیلائسز میشنوں کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہیں اپنے گھر کے قریب ڈائیلائسز کی سہولیات میسر آسکیں۔ اس مو قع پر ایم ایس ڈاکٹر عارف غوری ، ڈاکٹر ملک اورنگزیب ، ڈاکٹر وسیم سندھو، ڈاکٹر آفتاب مغل ، ڈاکٹر رانا ارشد ، ڈاکٹر میاں صدیق آثم، ایس ڈی او بلڈنگ حذیفہ حمید، سینئر سب انجینئر بلڈنگ عبدالمجید ، غلا م محمد، سلیم خان نیازی، حاجی حنیف تھہیم ، محمد سجاد، چوہدری محمد افضل چٹھہ اور صدیق خان لاشاری، بھی موجود تھے۔ بعدازاں انہوں نے ہسپتال کے ڈائیلائسز یونٹ ، ٹراماسنٹر ، اورایمرجنسی وارڈز کا دورہ کیا ۔ اس مو قع پر ایم ایس ڈاکٹر عارف غوری نے ڈاکٹر اورنگزیب کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں ایمرجنسی مریضوں کے تمام لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے بالکل فری کردیئے گئے ہیں اور ڈائیلائسز سنٹر کا نام محسن پاکستان کے نام سے منسوب کر کے نواب سر صادق محمد خان عباسی( پنجم) رکھ دیا گیا