Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی کے احمد پور شرقیہ، بہاول پور، بہاولنگر اور لیاقت پور کیمپسز میں موسمیاتی اسٹیشنز لگائے جائیں گے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب

VC IUB Engineer Professor Dr Athar Mehboob

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ منسٹری آف ایوی ایشن حکومت پاکستان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 4کیمپسز میں خودکار موسمیاتی اسٹیشنز نصب کرے گا۔ ورلڈ بینک کے مالیاتی تعاون سے یہ موسمیاتی اسٹیشنز احمد پور شرقیہ، بہاول پور، بہاولنگر اور لیاقت پور کیمپسز میں لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزادہ خان نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں گزشتہ تین برسوں میں تحقیقی سرگرمیوں کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چولستان میں بارش میں اضافے کے سسٹم کے ذریعے خصوصی ایگر و اکنامک زون کے قیام پر صوبائی حکومت کے تعاون سے پہلے ہی پیش رفت جاری ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اشتراک عمل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یونیورسٹی کیمپسز میں موسمیاتی اسٹیشنز کے قیام کے ایک طرف تو تحقیقی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا تو دوسری طرف موسمیاتی تبدیلیوں، فوڈ سیکورٹی سمیت اہم موضوعات پر اعدادوشمار مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خود کار موسمیاتی اسٹیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے انٹرنیشنل سنٹر فار کلائمیٹ چینج، فوڈ سیکورٹی اور سسٹین ایبلٹی کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس سلسلے میں انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کی پیٹرن پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، فوکل پرسن واجد نسیم جتوئی، اساتذہ اور طلباء وطالبات کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔  

مزید پڑھیں