گنے کے کاشتکاروں کے نام پیغام
پچھلے شوگر کین کرشنگ سیزن میں ایک شوگر مل نے گنے کے کاشتکاروں کو فراڈ کی نیت سے (سی پی آر) جاری نہیں کیں بلکہ صرف وزن کی پرچیاں جاری کیں۔ ان پرچیوں پر مل کا نام بھی نہیں تھا۔ بعد ازاں اس شوگر مل نے کاشتکاروں کے پیسے دبا لیے۔
اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ اس جرم کا آہنی ہاتھوں سے خاتمہ کیا جائے۔ کین کمشنر آفس نے اس سلسلہ میں مکمل انتظامات کیے ہیں۔ ہماری ٹیمیں فیلڈ میں ہوں گی۔ میں خود بھی اس دفعہ فیلڈ میں زیادہ وقت گزاروں گا۔
کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ اگر کوئی شوگر مل سی پی آر جاری نہ کرے تو اس کی اطلاع فورا کین کمشنر آفس کو دیں۔ کین کمشنر آفس کا نمبر ہے۔99203713-042 یہ۔ بات ذہن نشین رہے کہ اگر کوئی مل سی پی آر جاری نہیں کر رہی تو اس کی 100 فیصد فراڈ کی نیت ہے اور وہ کاشتکاروں کو ادائیگی نہیں کرے گی۔
کین کمشنر آفس اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ذمہ دار شوگر مل کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے۔ آپ سے بر وقت اطلاع کی استدعا ہے۔
کین کمشنر پنجاب