Advertisements

 میپکو اوچ شریف کی غفلت، بجلی کے بلز جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر جانے کے باوجود صارفین کو بل نہ مل سکے

Multan Electric Power Company
Advertisements

بجلی کے بل موصول نہ ہونے پر شہریوں کا سی ای او میپکو جام گل محمد زاہد سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) میپکو سب ڈویژن اوچ شریف کی غفلت، بجلی کے بلز جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر جانے کے باوجود صارفین کو بل نہ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ گیلانی اور جہانیاں روڈ پر متعدد صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میپکو سب ڈویژن اوچ شریف کی مبینہ غفلت اور نااہلی کے باعث بجلی کے بلوں کی أخری تاریخ گزرنے کے بعد بھی بجلی صارفین کو بجلی بل نہ مل سکے

Advertisements

شہریوں نے بتایا کہ بل تقسیم کرنے والے اہل کاروں سے بل کا تقاضا کرتے ہیں تو وہ دفتر میں شکایت درج کرانے کا مشورہ دیتے ہیں، اور اگر دفتر جائیں تو ایس ڈی او موصوف اپنے دفتر میں مختلف کاروباری دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہوتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ بل نہیں آتا تو میں کیا کروں۔ صارفین کی کثیر تعداد نے میڈیا کو بتایا کہ سابق ایس ڈی او نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم نئے ایس ڈی او ظفر اقبال کلیار نے تعینات ہونے کے فوراً بعد کھلی کچہری کا سلسلہ ہی ٹھپ کر دیا۔  بجلی کے بل موصول نہ ہونے پر شہریوں نے سی ای او میپکو جام گل محمد زاہد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔