Advertisements

میپکو سرکل احمد پورشرقیہ میں ڈیجیٹل میٹر اے ایم آر کی تنصیب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ایکسیئن ممتاز علی سولنگی

Xen MEPCO AhmedpurEast
Advertisements

نیا ڈیجیٹل میٹر اے ایم ار بجلی کی دکانات پر قیمتا ہر صارف خرید سکتا ہے جدید میٹر میں سم کے ذریعے آٹومیٹک ریڈنگ کی جائے گی , میٹر ریڈر کا کردار ختم کردیا گیا

احمد پورشرقیہ  (نامہ نگار)  ایکسیئن میپکو سرکل احمد پورشرقیہ ممتاز علی سولنگی نے کہا ہے عوام کی سہولت کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کے حکم پر عوام کی سہولت کے لیے  میٹر ریڈنگ کے متعلق بڑھتی ہوئی  عوامی شکایات کے خاتمہ کے لئے تحصیل احمد پور شرقیہ میں میپکو افس فرسٹ ڈویژن میپکو  افس سیکنڈ سب ڈویژن میپکو افس اوچ شریف سب ڈویژن میپکو افس مبارک پور میپکو افس سب ڈویژن چنی گوٹھ کے بجلی صارفین جو بھی صارفین نیا کنکشن بجلی کا لگوائیں گے اور جو صارفین میٹر کو تبدیل کروائیں گے ان کو ڈیجیٹل میٹر اے ایم آر کی تنصیب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے نیا ڈیجیٹل میٹر اے ایم ار بجلی کی دکانات پر قیمتا ہر صارف خرید سکتا ہے جدید میٹر میں سم کے ذریعے آٹومیٹک ریڈنگ کی جائے گی اور میٹر ریڈر کا کردار ختم کردیا گیا ہے تاکہ عوا م کو میٹرریڈنگ کے متعلق شکایات کا خاتمہ ہوسکے جبکہ بجلی چوری کا بھی خاتمہ کردیا جائے گا بجلی صارفین جن کے ذمہ بجلی بقایا جات ہیں وہ خود فور ی ادا کردیں ورنہ اُن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisements