اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

میپکو نے واٹس ایپ کے ذریعے کمپلینٹ ریڈرسیل سسٹم کا آغاز کر دیا

Mepco launches Complaint system via WhatsApp

میپکو نے واٹس ایپ کے ذریعے کمپلینٹ ریڈرسیل سسٹم کا آغاز کر دیا ایس ای میپکو بھاولپور سید محمد مبشر رضوی , ایکسیئن احمد پور شرقیہ شفیق الرحمان لاشاری

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار )  ایس ای میپکو بھاولپور سید محمد مبشر رضوی  اور ایکسیئن احمد پور شرقیہ  شفیق الرحمان لاشاری  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ    وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وزارت توانائی  نے  انقلابی اقدام اُٹھاتے ہوئے   واٹس ایپ کے ذریعے صارفین تک براہ راست رسائی کا اہم فیصلہ کیا ہے جس  کے مطابق میپکو نے واٹس ایپ کے ذریعے کمپلینٹ ریڈرسیل  سسٹم کا آغاز کر دیا میپکو کے واٹس ایپ  استعمال کرنے والے صارفین کےگروپ بنا کر انہیں اطلاعات فراہم کی جائیں گی اور صارفین اپنی شکایات بھی اس گروپ میں بھیج کر ان کا ازالہ کروا سکیں گے۔ میپکو فیلڈ  افسران و ملازمین  ان گروپس کے  ایڈمن  فسیلیٹیٹر ہوں گے جو فسیلیٹیٹرز مسائل کو فوری طور پر حل کروائیں گے اور بجلی کی خرابی، بندش، لوڈ شیدنگ اور مینٹی نینس شیڈول کے بارے  میں آگاہی دینگے۔ اس تمام عمل کو سرکل اور ہیڈ کوارٹر کی سطح پر مانیٹر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں