Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیاء، المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملائیشیاء، یونیورسٹی تن عبدالرزاق اور وقف سنٹر فار انڈونیشیا ء ڈویلپمنٹ کے درمیان 9ویں گلوبل وقف کانفرنس کے انعقاد کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔

Mou for 9th international Global conference
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیاء، المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملائیشیاء، یونیورسٹی تن عبدالرزاق اور وقف سنٹر فار انڈونیشیا ء ڈویلپمنٹ کے درمیان 9ویں گلوبل وقف کانفرنس کے انعقاد کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان کی پہلی جامعہ ہے جو بین الاقوامی وقف کانفرنس کے اشتراک میں بطور پارٹنر شریک ہوگی۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ کنونشنل بینکنگ، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایڈ منسٹریٹو سائنسز کی بین الاقوامی اداروں سے روابط بڑھانے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وقف فنانس بہترین معاشی پہہ جس کے ذریعے خوشحالی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 9ویں گلوبل وقف کانفرنس یکم دسمبر 2021کو ملائیشیاء، انڈونیشیاء اور بہاولپور پاکستان میں منعقد ہو گی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، خزانہ دار، سربراہ شعبہ اسلامک بینکنگ ڈاکٹر اریبہ خان، ڈاکٹر عابد شہزاد ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز، اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔