Contact Us

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ملک اللہ بخش کلیار نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن شیخ سعید احمد کو اپنا سفرنامہ “ سیرو فی الارض پیش کیا۔

Member Islamic Ideological Council Allah Bakhsh Kalyar presents his book DG Pakistan Broadcasting Corporation Saeed Ahmad Sheikh

سعید احمد شیخ وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف شعبوں میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے والی ہر دلعزیز علمی و ادبی شخصیت ہیں میڈیا سے گفتگو

سمہ سٹہ (نامہ نگار) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ملک اللہ بخش کلیار نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن شیخ سعید احمد سے ملاقات کے بعد اپنا سفرنامہ “ سیرو فی الارض پیش کیا۔ ملاقات کے بعد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ملک اللہ بخش کلیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ سعید احمد شیخ وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف شعبوں میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے والی ہر دلعزیز علمی و ادبی شخصیت ہیں ۔ اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سعید احمد شیخ ایک نامور مصنف ہیں اور انہوں نے اسلامی تصوف اور برصغیر پاک و ہند کی مقامی زبانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تاریخ اور ثقافت پر عربی اور فارسی کے اثرات پر متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں۔ انہوں نے مختصر کہانیوں پر مشتمل ایک کتاب لکھی ہے جو ان کی ادبی کامیابیوں میں اضافہ کرتی ہے۔۔

مجھے انکی معروف تصنیف “ فرید دروازہ “پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے، ماشا اللہ بہت بڑے دانش وار اور محقق شخصیت ہیں ۔ سعید احمد شیخ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خواجہ غلام فرید چیئر کے رکن بھی ہیں

مزید پڑھیں