گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ممبر ضلعی امن کمیٹی مخدوم سید امجد بخاری کی ملاقات

Advertisements
صادق پبلک سکول بہاولپور کے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں گورنر پنجاب نے فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
مخدوم امجد بخاری نے گورنر پنجاب کو بہاولپور آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ، اسلامیہ یونیورسٹی کے مسائل کے حوالے سے بھی گورنر کو آگاہ کیا
Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ممبر ضلعی امن کمیٹی بہاولپور مخدوم سید امجد بخاری کی ملاقات ، ملاقات میں انہوں نے صادق پبلک سکول بہاولپور کے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں گورنر پنجاب نے فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، مخدوم امجد بخاری نے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کو بہاولپور آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ، اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مسائل کے حوالے سے بھی گورنر کو آگاہ کیا ۔