چیف آف مہر برادری سردار علی نواز خان مہر المعروف راجے خان مہر کی ہمراہ فرزندگان بنگلہ بخاری آمد
سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم سید حسن زمرد بخاری نے دربار حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش بخاری پر مہمانوں کے ہمراہ حاضری دی
ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش بخاری مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اوچ شریف ( خصوصی رپورٹ ) چیف آف مہر برادری سردار علی نواز خان مہر المعروف راجے خان مہر ہمراہ فرزندگان خان پور مہر کی بنگلہ بخاری آمد۔ ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش بخاری مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ – مخدوم سید زمرد حسین بخاری سجادہ نشین دربار شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش بخاری نے مہمانوں سے ملاقات کی بعدازاں مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم سید حسن زمرد بخاری نے دربار حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش بخاری پر مہمانوں کے ہمراہ حاضری دی۔ مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے سردار علی نواز خان مہر کو نوادرات کی مفصل زیارت کرائی – بعد ازاں مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے سردار علی نواز خان مہر المعروف راجے خان مہراور ان کے خاندان اور ملک و ملت کے لئے دعا خیر فرمائی۔ چیف آف مہر قبیلہ مہر علی نواز نے مخدوم سید زمرد حسین بخاری کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے خصوصی شفقت فرمائی کہ ہمیں زیارت شرف کے لیے ٹائم دیا اللہ تعالیٰ بخاری خاندان کو سدا سلامت رکھے آمین
اوچشریف: چیف آف مہر برادری سردار علی نواز خان مہر کی صاحبزادگان کے ہمراہ بنگلہ بخاری آمد سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری سے احتراماً بغلگیر ہو رہے ہیں