Contact Us

ہم جماعت دوستوں سے 22 سال بعد ایک حسین یاد گار ملاقات

Old School Friends

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) ہم جماعت دوستوں سے 22 سال بعد ایک حسین یاد گار ملاقات ، دوستوں کے اعزاز میں عشائیہ  1995سے1999کے سکول فیلو

ملک شھزاد قادر، مغیرہ درانی ، نوید ، ندیم افضل ، علی اکبر ، شیخ جمشید خالد ، چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ، عزیر لاشاری جو کہ 1995ء سے 1999ء سکول دور میں ایک ساتھ تھے۔ دسیوِیں جماعت کے بعد ایک لمبے عرصے کی جدائی بعد جب ایک دوسرے سے ملاقات ھوئی تو محفل یادگار اور خوشگوار بن گئی۔ پرانے دوستوں کو اکٹھا کرنے کا سہرا احمد پور شرقیہ کی معروف کاروباری شخصیت انجمن آڑھتیاں کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد جاوید کمبوہ کے سر جاتا ھے۔ انہوں نے اپنے سکول اور ہم جماعت دوستوں کو ایک ساتھ ان کے اعزاز میں عشائیہ پر مدعو کیا اور حیران کن ملاقات سے تمام دوست لطف اندوز ھوئے۔ دوست ایک دوسرے سے ملتے ہی پرانی باتوں کو یاد کرتے رہے اور خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔ تمام دوستوں نے اپنے ہر دل عزیز دوست محمد ارشد جاوید کمبوہ کی کاوش کو سراہا اور زبردست الفاظ میں خراج پیش کیا۔

مزید پڑھیں