کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

بہاول پور: 31/دسمبر کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ڈویژن بھرپرائس کنٹرول، کھادوں کی مقرر کردہ نرخ پر وافر مقدار میں فراہمی، شوگر کین کرشنگ، احساس راشن رعایت پروگرام، کورونا ویکسینیشن مہم، انسداد ڈینگی مہم، انسداد پولیو مہم، ڈویژن بھر کے دفاتر میں سائلین کو ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت بروئے کار لائے گئے اقدامات، ڈویژن بھر میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کی پیش رفت، ریونیو اہداف و ریونیو دفاتر میں سائلین کوریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات، جمع بندیوں میں قومی شناختی کارڈ کی شمولیت، ڈیجیٹل گرداوری، پٹواریوں کی بھرتی، دیہی مراکز مال کا قیام اور نیوایئر نائٹ پر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول کرنے کے حوالہ سے کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں طویل ویڈیو لنک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالہ سے مقرر کردہ اہداف بروقت مکمل کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے انسداد کورونا اور انسداد پولیوکی ویکسینیشن کے لئے جاری تمام مہمات کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ریونیو اہداف کی تکمیل، ترقیاتی منصوبہ جات اور دیگر تمام اہداف کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تنبیہ کی کہ جن محکمہ جات کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی ان دفاترکے نگران افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں مہتاب وسیم، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایڈیشنل کمشنر اشتمالات طارق محمود بخاری، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان،ایڈیشنل کمشنر ریونیو مہر خالد احمد اور دیگرمتعلقہ محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔