Advertisements

محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت اجلاس

Meeting to review arrangements for Muharram
Advertisements

بہاول پور:12/جولائی  : محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقدہوا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں شکیل احمدبھٹی، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور سید محمد عباس، ڈی پی او رحیم یار خاں، ڈی پی او بہاول نگر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کو طے شدہ قواعد کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم جلوس روٹس کی مرمت، صفائی ستھرائی، سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طے شدہ محرم روٹس اور اوقات کارکو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منبر و محراب سے امن، بھائی چارہ، اتحاد ویگانگت کے درس کی ترویج کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر کنٹرول روم قائم ہیں۔ اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی پی او نے متعلقہ اضلاع کے انتظامی و سیکورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر فقیر حبیب الرحمن اختر، علامہ عبد الرزاق شائق، احسان اللہ راحت، عبد العلیم، علامہ عبد الرسول اشرفی، خواجہ محمد ادریس، علامہ شفقت الرحمن، بابر زمان اور دیگر ممبران ڈویژنل امن کمیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور ڈویژن امن کا گہوارہ ہے اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے افراد اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن کا پیغام پہنچانے کے لئے اس سال بھی قافلہ سفیران امن روانہ ہو گا۔ اجلاس میں ڈویژنل امن کمیٹی کے رکن حافظ محمد یونس مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔