Advertisements

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت 18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

Meeting to review arrangements for 18th International Cholistan Desert Rally in Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور:28/دسمبر  :  18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی 6 فروری سے 12 فروری 2023 تک منعقد ہو گی۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کورٹر سمیرا ربانی، فور بائی فور وئیل کلب سے چودہری محمود مجید، ہوبارہ فاؤنڈیشن سے میجر (ریٹائرڈ) طاہر مجید، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، میر جمال،انچارج ٹی ڈی سی پی مصباح اسحاق، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر حمید، ایس ڈی او چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی امتیاز لاشاری، انچارج سیکورٹی برانچ محسن سردار، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، متعلقہ محکموں کی افسران اور ویڈیو لنک کے ذریعہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ، اسسٹنٹ کمشنر یزمان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے 18ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کیلئے قائم کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے تمام انتظامات شاندار انداز میں مکمل کئے جائیں اور اس موقع پر تمام ایونٹ مقررہ تاریخ اور اوقات میں منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک مینجمنٹ کے لئے بہتر انتظامات کئے جائیں تاکہ ڈیزرٹ ریلی میں آنے والے افراد کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122، محکمہ صحت کی جانب سے کیمپ قائم کئے جائیں علاوہ ازیں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فوکل پرسن انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی نے بریفنگ میں مختلف کمیٹیوں کی ذمہ داریاں اور اب تک کئے گئے اقدامات بارے بریف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر بہاولپور سٹی میں بکنیری فوڈ سٹریٹ اور قلعہ ڈیراور کے مقام پر فوڈ سٹریٹ قائم کی جائے گی۔ اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور بہاولپور آرٹس کونسل کی جانب سے ہینڈی کرافٹ بازار اور دیگر سٹالز لگائے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزرٹ ریلی کو پرکشش بنانے کے لئے مختلف سپورٹس سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں ٹینٹ پیگنگ، کرکٹ، ہاکی، والی بال، کبڈی، تیکوانڈو، پیراگلائیڈنگ ریس، آٹو شو، گوٹ شو، کیمل رائیڈ اور دیگر سپورٹس و سرگرمیاں شامل ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر شرکاء کے لئے میوزیکل نائٹ، قوالی نائٹ اور فوک میوزک پیش کیا جائے گا اور بتایا گیا کہ ڈیزرٹ ریلی کے کامیاب انعقاد کے لئے مینجمنٹ کمیٹی، ایونٹ کمیٹی، وہیکل ریکوری کمیٹی، پارکنگ مینجمنٹ کمیٹی، ٹائم مینجمنٹ کمیٹی، رجسٹریشن وہیکل کمیٹی، میڈیکل ایمرجنسی کمیٹی اور دیگر انتظامی کمیٹی قائم کر کے فعال کر دی گئی ہیں۔