Advertisements

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت بہاول پور تا یزمان 37کلومیٹر طویل سڑک پر شجرکاری کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس

meeting regarding tree planting
Advertisements

بہاول پور: 22/دسمبر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بہاول پور تا یزمان روڈ کے میڈیم اور سڑک کے اطراف سدا بہارپودے لگائے جائیں تاکہ علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو۔ وہ ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں بہاول پور تا یزمان 37کلومیٹر طویل سڑک پر شجرکاری کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر یزمان شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر زاہد حسین، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سمیرا ربانی،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر بہاول پور اور ایکسئین ہائی ویز فرخ ممتازسمیت ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بہاول پورتا یزمان روڈ پر پودے لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے اور میڈیم پر مختلف اقسام کے سدا بہار پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال اور آبیاری پربھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کے میڈیم پر گھاس بھی لگائی جائے تاکہ سڑک کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ ڈی ایف او نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بہاول پورتا یزمان روڈ کے میڈیم اور اطراف میں لگائے جانے والے پودوں اور شرب کی اقسام بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک میڈیم پر مختلف سدا بہار پودوں کے ایونیو بنائے جائیں گے۔

meeting regarding tree planting 2