Advertisements

بہاولپور میں یوم آزادی پاکستان کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈرنگ اسٹیڈیم میں ہوگی

Meeting regarding the organization of Independence Day celebrations
Advertisements

چودہ اگست کی صبح آ ٹھ بج کر 58 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے اور نو بجے پرچم کشائی کی جائے گی یوم ازادی پاکستان کی مرکزی تقریب میں مختلف سکولوں کے بچے ملی نغمے پیش کریں گے اور جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کیا جائے گا

مرکزی تقریب میں پنجاب پولیس ریسکیو ،1122 سول ڈیفنس اور بوائز سکاؤٹس مارچ پا سٹ کریں گے جبکہ پنجاب ارٹس کونسل اور بہاولپور میوزیم میں یوم آزادی کے حوالے سے تصاویر کی نمائش منعقد ہوگی ڑ پٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انورکی زیر صدارت اجلاس

Advertisements

بہاول پور 12/ اگست ( ) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے یوم آزادی پاکستان کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول میں منعقد ہوگی۔اسی روز صبح 8 بج کر58 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے اور9 بجے صبح پرچم کشائی کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے یوم آزادی تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوم آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب میں مختلف سکولوں کے بچے ملی نغمے پیش کریں گے اور جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیا جائے گا۔مرکزی تقریب میں پولیس،ریسکیو1122،سول ڈیفنس اور بوائز سکاؤٹس مارچ پاسٹ پیش کریں گے۔اسی طرح جشن آزادی کے موقع پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال، سرصادق محمد خان عباسی ہسپتال، جیل، چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو، دارالامان میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں پر چراغاں ہوگا۔ اسی طرح سرکلر روڈ اور دیگر شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایس ڈی ہائی سکول بہاول پور میں 13 اور14اگست کی درمیانی شب کو آتش بازی کی جائے گی۔14 اگست کو ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور اور بہاول پور میوزیم کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالہ سے تصاویر کی نمائش منعقد ہوگی۔ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شہر بھر میں بینرز اور جھنڈیاں آویزاں کی جائیں گی۔ مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔ اسی طرح کلچرل ایونٹ، سوشل ایونٹ، آرٹ اینڈ کرافٹ میلہ، اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ ملی نغموں،سکیچ بنانے، مضمون نویسی اور تقاریر کے مقابلے منعقد ہوں گے نیز شجرکاری کی جائے گی اورشیر باغ بہاول پور میں چراغاں کے ساتھ اسے خوبصورت انداز میں سجایا جائے گا اور سکولوں کے بچے ملی نغمے پیش کریں گے۔یوم آزادی پاکستان کی تقاریب ضلع کی تمام تحصیلوں میں شایان شان انداز میں منعقد کی جائیں گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر سمیرا ربانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ،چیف آفیسر ضلع کونسل نصراللہ ملک،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں اظہر جاوید، متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ویڈیو لنک کے ذریعہ اسسٹنٹ کمشنرز شریک ہوئے۔