Advertisements

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون، حکومت پنجاب نے کورونا ویکسینیشن مہم کا دائرہ کار وسیع کر دیا

Corona vaccination campaign
Advertisements

بہاول پور: 24/دسمبر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے منظر عام پر آنے کے بعد حکومت پنجاب نے کورونا ویکسینیشن مہم کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ گھر گھر ویکسی نیشن کا سلسلہ تیز کیا جائے تاکہ ہر شہری کو محفوظ بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور میں منعقدہ محکمہ صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ 31 دسمبر تک مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لئے منظم انداز میں بھر پور مہم چلائی جائے۔ میرج ہالز، ریسٹورینٹس اور دیگر عوامی جگہوں پر کیمپ لگا کر ٹیمیں موثر انداز میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ مہم کے تحت ہر گھر تک فیلڈ ٹیمیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائیں۔ سیکرٹری زراعت نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے روزانہ کے ٹارگٹ کو پورا کریں اور اسی دن پورٹل پر اندراج کریں۔ اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ دریں اثنا ء سیکرٹری زراعت نے ریڈ مہم کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لئے بیسک ہیلتھ یونٹ مہراب گوٹھ کا دورہ کیا۔ کھیتوں میں کام کرتے کسانوں سے ویکسی نیشن بارے دریافت کیا اور فیلڈ ٹیموں کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Corona vaccination campaign 2