پاکستان سٹیزن پورٹل اور 1787پر موصول ہونے والی شکایات کے حوالے سے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ

بہاولپور( 16فروری،2022)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل اور آئی جی پنجاب کمپلنٹ سنٹر 1787 پر موصول ہونے والی شکایات اور انکے فوری حل کے حوالے سے آر پی او شیر اکبر کا ضلعی سربراہان سے ریجنل پولیس آفس میں ماہانہ اجلاس۔تفصیل کیمطابق ریجنل پولیس آفیسرشیر اکبر نے بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یارخان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز سے پاکستان سٹیزن پورٹل اور 1787 پر موصول ہونے والی شکایات کے حوالے سے میٹنگ کی۔ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارنے آر پی او آفس جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر فاروق احمدانور اور ڈی ایس پی لیگل رحیم یار خان محمد رزاق رانا نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔فوکل پرسن PMDUاور 1787 انسپکٹر لیگل جام محمد محسن اونڑ نے میٹنگ ایجنڈا پر آفیسرز کو بریفنگ دی۔ آر پی او نے پاکستان سٹیزن پورٹل اور آئی جی پنجاب کمپلنٹ سنٹر 1787 پر موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ان شکایات کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کریں تاکہ عوام کوجائز ریلیف فراہم کیا جا سکے، حکومت پاکستان کا اس ایپلی کیشن کوبنانے کا مقصد پورا ہو سکے اور اس کی افادیت سے متاثرین فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانب سے نے موصول ہونے والی شکایات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور ان کی انکوائری ذمہ دار پولیس آفیسرز سے کروائیں تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو سکے۔آر پی او نے تمام اضلاع کے ایس پی انوسٹی گیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی مکمل طور پر سپر ویژن کرتے ہوئے انہیں میرٹ پر یکسو کروائیں،تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان ریجنل پولیس بہاولپور