وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس،پنجاب میں یونیورسٹیو ں کے قیام کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ
نئی یونیورسٹیوں سے متعلقہ امور پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کی ہدایت،نئے کالجوں کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کی منتقلی کی اصولی منظوری
پنجاب کو ہائر ایجوکیشن کا ہب بنانا چاہتے ہیں،عالمی سطح پر پنجاب کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہے:عثمان بزدار
فروغ تعلیم میں نجی شعبے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائینگی،لاہور ٹیکنو پولس منصوبہ حقیقی معنوں میں ایجوکیشنل گیم چینجر ثابت ہو گا
لاہور30 دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب میں یونیورسٹیو ں کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نئی یونیورسٹیو ں کے قیام سے متعلقہ امور پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی یونیورسٹیاں بننے سے دور دراز علاقو ں کے طلبہ بالخصوص طالبات مستفید ہوں گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں نئے کالجوں کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کی منتقلی کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پنجاب کو ہائر ایجوکیشن کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔عالمی سطح پر پنجاب کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہے۔پنجاب کے دور دراز علاقوں میں کالجز بنانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے، تعلیمی انقلاب دستک دے رہا ہے۔فروغ تعلیم میں نجی شعبے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔لاہور ٹیکنو پولس منصوبہ حقیقی معنوں میں ایجوکیشنل گیم چینجر ثابت ہو گا۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔