Advertisements

کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی زیر صدارت ٹیچنگ ہسپتالوں کی بہتری کے لیے تشکیل دیے گئے ورکنگ گروپ کا اجلاس

Meeting of working group constituted for improvement of teaching hospitals
Advertisements

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر نے اور سروس ڈلیوری سسٹم کی مزید بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں کمشنر بہاولپور کی ہدایات

بہاول پور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارم ویژن کے مطابق صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیے گئے ورکنگ گروپ کا ایک اجلاس کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ، پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ، ایڈیشنل کمشنر اشتمال اشفاق حسین سیال، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد عدیل خان، ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامر بخاری، سی ای او ہیلتھ سید تنویر حسین، ایس ای بلڈنگ انور عادل، ایکسئین بلڈنگ ندیم ارشد شریک ہوئے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کو بہتر بنانے، جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے اور دستیاب وسائل کے مطابق سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے مختلف وارڈز کی مرمت و بحالی کی سکیمیں تجویز کی گئی ہیں جس میں گائنی وارڈ، سرجیکل وارڈ، شعبہ ایمرجنسی کے پیڈیاٹرک سیکشن، ریڈیالوجی سیکشن، ٹی بی بلاک، نیورو سرجری وارڈ کی مرمت و تزئین کے منصوبہ جات شامل ہیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے ہدایت کہ زیر مرمت وارڈز کے تعمیراتی کام جلد مکمل کر کے ضروری مشینری کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے خدمت کے جذبہ سے کام کیا جائے اور دستیاب وسائل کو احسن انداز سے استعمال میں لایا جائے۔

Advertisements