تحصیلداروسب رجسٹرارعدنان اشرف کی ڈیجیٹل گرداوری،آبیانہ،زرعی ٹیکس اوردیہی مرکز مال سے متعلق میٹنگ

تحصیل بھرکے پٹواری اور گرداوران اپنے حلقہ کے بقایاآبیانہ اور زرعی ٹیکس کی وصولی کو سوفیصدیقینی بنائیں۔تحصیلدارعدنان اشرف
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار )تحصیلداروسب رجسٹرارعدنان اشرف نے ڈیجیٹل گرداوری،آبیانہ،زرعی ٹیکس اوردیہی مرکز مال سے متعلق اپنے دفترمیں ریونیوعملہ نائب تحصیلدار ملک حضوراحمد،غلام یٰسین شاکر عباسی،گرداوران توحیدعباس شاہ،رانامحمدطارق،ملک غلام حسین،منیرگوندل، سلیم خان بلوچ، فداحسین، محمدالیاس، رشیداحمدودیگرکے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ گرداوران اور پٹواری دلجمعی سے کام کرتے ہوئے ڈیجیٹل گرداوریوں کومکمل کریں اور جن دیہی مرکز مال پر انتقالات کے اکاؤنٹ نہیں کھولے گئے ان کو جلدازجلد مکمل کریں،آبیانہ اورزرعی ٹیکس کی وصولی کیلئے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھرکے پٹواری اور گرداوران اپنے حلقہ کے بقایاآبیانہ اور زرعی ٹیکس کی وصولی کو سوفیصدیقینی بنائیں۔تحصیلداروسب رجسٹرار عدنان اشرف نے مزید کہا کہ جوبھی ڈاک ریونیو افسرکے پاس آئے تو حقائق پر مبنی رپورٹ کرکے فوراً واپس بھجوائی جائے۔ محکمہ ریونیوکے تمام اہلکار سائلین کو خوار کرنے کی بجائے ان کے کاموں میں آسانیاں پیداکریں اور اوپن ڈورپالیسی کے تحت کام کرتے ہوئے میرٹ پر کام کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔اس موقع پر ریڈرتحصیلدارراناخالدمحموداور خزانہ کلرک محمدشکیل بھی موجود تھے۔