Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کی زیر صدارت محرم الحرام کے ضمن میں تحصیل امن کمیٹی احمد پور شرقیہ کا اجلاس

Meeting of Tehsil Aman Committee Ahmedpur Sharqiya in connection with Muharram

احمدپورشرقیہ   ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی  کی زیر صدارت  محرم الحرام کے ضمن میں تحصیل امن کمیٹی احمد پور کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے ہیڈ اور تحصیل امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر  نے کہا کہ اسلام امن ،محبت ،رواداری اور اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور محرم الحرام میں تحصیل بھر میں امن وامان اور اتحاد و یک جہتی سے ہم نے امن دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ اجلاس  میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام نے پولیس اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ محرم الحرم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل احمد پور میں ہم آہنگی اور امن کی فضا کو نقصان پہنچانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی کیونکہ باہمی مذہبی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے احترام سے ہی معاشرے میں امن کا قیام ممکن ہے۔

مزید پڑھیں