وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کئے گئے عہد نبھارہی ہے:عثمان بزدار
پسماندہ علاقوں کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں،ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت اور تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، جنوبی پنجاب کے مسائل جنوبی پنجاب میں ہی حل ہونگے
لاہور 22 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے محکمانہ و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کئے گئے عہد نبھارہی ہے۔ملتان کے بعد بہاولپو رمیں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔جنوبی پنجاب کیلئے مختص بجٹ کی رنگ فینسنگ کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت اور تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں – انہوں نے کہا کہ خود مختار سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے مسائل جنوبی پنجاب میں ہی حل ہوں گے-جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کاوشیں جاری ہیں – صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،ڈاکٹر اختر ملک، سردار محسن لغاری،سردار حسنین بہادر دریشک، سید حسین جہانیاں گریزی،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔