Contact Us

شہباز اورآصف زرداری کی ملاقات تحریک عدم اعتماد پرمشاورت‎‎

Shehbaz and Zardari meeting

قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔          

اپوزیشن لیڈر وفد کے ہمراہ لاہور میں بلاول ہاؤس پہنچے جہاں آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت تحریک عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پر گفتگو کی گئی۔    
 مسلم لیگ ن نے حکومت کے 10 سے 15 ناراض ارکان کے استعفوں کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اگر ناراض حکومتی ارکان استعفے دے دیں تو حکومت سادہ اکثریت کھو دے گی اور اپوزیشن عدم اعتماد کی بجائے وزیراعظم سے اعتماد کے ووٹ کا مطالبہ کرے گی۔
 ن لیگ کی تجویز پر پیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ  اسپیکر نےناراض حکومتی ارکان کے استعفے قبول نہ کیے تو سبکی ہوگی، اس وقت اپوزیشن کی سیاست اور ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے، ہمیں بہت سوچ سمجھ کر اور پھونک پھونک کر حکومت کے خلاف فیصلہ کرنا ہوگا۔

 پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے پہلے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کی تجویز دی اور کہا کہ اسپیکر کو ہٹائے بغیر وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں مشکلات ہوں گی کیونکہ وزیراعظم کےخلاف اعتماد کے ووٹ کا معاملہ بھی ہوا توبھی اسپیکراہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی تجویزپارٹی قائد نوازشریف کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں