Contact Us

میرے صوبائی حلقہ پی پی 251 کے ساتھ حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے سردارملک خالد محمو دوارن

Malik Khalid Warran MPA

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) 4 سالوں میں عمران حکومت کی کارکردگی صفر ہے، ملک خالد محمود وارن۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردارملک خالد محمو دوارن نے مخدوم سید خضر بخاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ  عمران خان کا ہے جس کے باعث میرے صوبائی حلقہ پی پی 251 کے ساتھ حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ہمارے سابقہ دور حکومت میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا رورل ہیلتھ سنٹر خیر پور ڈاہا پر عملہ تعینات نہ کیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول ہتھیجی میں آٹھ سوطلبا کیلئے صرف آٹھ ٹیچر تعینات ہیں پی ٹی آئی حکومت اپوزیشن کے حلقوں کی عوام کو سزا دے رہی ہے پنجاب اسمبلی میں بھی مَیں نے ان مسائل کو اجاگر کیا ہے مگر دانستہ طور پر ہمارے حلقہ کی عوام سے دشمنی کی جارہی ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا واضح رہے کہ سردار ملک خالد وارن اس حلقہ سے پانچ بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے یہاں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں مگر موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے یہاں کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے ملک خالد وارن نے کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب کی یونین کونسلز دھو ڑ کوٹ۔ چناب رسول پور۔ ماندھل۔ نوشہرہ جدید۔ خیر پور ڈاہا اور بہاولپور گھلواں دریائی پٹی میں واقع ہیں جہاں کے عوام کو دی جانے والی سہولیات میں رکاوٹ پیدا کردی گئی ہیں مہنگائی سے عوام ویسے ہی تنگ ہیں اور اب وبائی امراض کے سلسلے میں بھی حکومتی کارکردگی صفر ہوکررہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حلقے کی عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کی محبت نہیں نکالی جاسکتی۔

مزید پڑھیں