Contact Us

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کی شوریٰ کے اراکین کی ملاقات

meeting of Raiwind Global Tablighi Congregation with Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi

لاہور2 ستمبر:……  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں رائیونڈعالمی تبلیغی اجتماع کی شوریٰ کے اراکین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے لئے شاندار انتظامات کئے جائیں گے۔ 3نومبر کو رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع سے قبل علاقے کی سڑکو ں کی تعمیر ومرمت کاکام مکمل کر لیاجائے گا۔ اجتماع کیلئے ریسکیو 1122 کا مکمل سنٹر فعال کیاجائے گا اور پٹرو لنگ پوسٹیں بھی قائم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی تبلیغی اجتماع کے لئے آنے والے شرکاء کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اجتماع کے لئے آنے والے افراد ہمارے معزز مہمان ہیں،ان کی کھلے دل سے مہمان نوازی کریں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع مسلمانوں کا بہت بڑا اجتماع ہے اور اس اجتماع میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے بہترین انتظامات ہماری دینی اورمعاشرتی روایات کاحصہ ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں مولانا محمد عامر، امتیاز احمد خان غنی، آفتا ب احمد خان غنی، راسخ الٰہی اور رائیونڈتبلیغی اجتماع کمیٹی کے چیئرمین حافظ عمار یاسر شامل تھے۔ اراکین اسمبلی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ڈی جی ا یل ڈی اے اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں