Advertisements

مرکزی انجمن تاجران بہاول پور کے عہدیداران کی محمد اکمل شیخ (مرکزی صدر انجمن تاجران اوچشریف) سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

Meeting of officials of Central Association of Traders Bahawalpur with Muhammad Akmal Sheikh
اوچ شریف : مرکزی انجمن تاجران بہاول پور کے عہدیداران محمد اکمل شیخ مرکزی صدر انجمن تاجران اوچشریف کو تعریفی اسناد اور پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار ) تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے انجمن تاجران ہمہ وقت کوشاں ہے انجمن تاجران تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران بہاول پور کے عہدیداروں نے مرکزی صدر انجمن تاجران اوچ شریف محمد اکمل شیخ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے انجمن تاجران کے لیے مثالی خدمات سر انجام دینے پر محمد اکمل شیخ کو تعریفی اسناد اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں انجن تاجران فعال ہے تاجران کے مسائل اور ان کے حل کے لیے اعلیٰ حکام کے تعاون سے تمام تر عملی اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ تاجر برادری کو بہترین کاروباری مواقع فراہم کرے جس سے ملکی معیشت میں بہتری آ سکتی ہے اس موقع پر سید اثرار حسین شاہ ملک اسلم سمیت دیگر عہدیداران بھی ہمراہ تھے