وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات، وزیر اعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات،وزیر اعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
آپ خلوص نیت سے پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، آپ نے سیاست میں رواداری اور شفافیت کو فروغ دیا ہے:ارکان اسمبلی
ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، نیت نیک اورسمت درست ہے،فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں:عثمان بزدار
تنقید برائے تنقید کرنیوالے عناصر کا ایجنڈا ترقی کے سفر کو روکنا ہے،کھوکھلے نعرے نہیں لگائے، صرف عوام کی خدمت کر رہے ہیں
لاہور22دسمبر: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری،محمد غیاث الدین اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل تھے۔اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں حلقوں کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ خلوص نیت سے پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور آپ نے سیاست میں شائستگی، رواداری اور شفافیت کے کلچرکو فروغ دیا ہے – آپ منتخب نمائندو ں کو عزت دیتے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر تے ہیں – ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ نے پنجاب میں حقیقی معنوں میں وہ کام کئے جو ماضی میں کوئی نہ کر سکا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی میرے ساتھی ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں – آپ کی عزت میری عزت ہے۔منتخب نمائندوں کے احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے – ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، پنجاب میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں – نیت نیک اورسمت درست ہے – انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کا ایجنڈا ترقی کے سفر کو روکنا ہے – ان کا یہ ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے -مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے مشن کو مزید تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔کھوکھلے نعرے نہیں لگائے، صرف عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے-