کنول شوذب کی کمشنرکیپٹن ظفر اقبال سے دفتر میں ملاقات، احمد پور شرقیہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے تبادلہ خیال
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 112 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 231.57 ملین روپے کے فنڈز تحصیل احمد پور شرقیہ کے لیے مختص کیے گئے
احمد پور شرقیہ 421 ترقیاتی منصوبوں میں سے 133 مکمل کیے جاچکے ہیں‘ کمشنر بہاولپور کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی ومنصوبہ بندی سے گفتگو
بہاول پور: 10/فروری: کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال سے ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوربہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ احمد پور شرقیہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 112ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2311.57ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔نیز سیپ Iکے تحت 121ترقیاتی منصوبوں کے لئے150ملین روپے کے فنڈز اور سیپ IIکے تحت 90منصوبوں کے لئے 150ملین روپے کے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کے 421ترقیاتی منصوبوں میں سے 133منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔