Advertisements

خانوادہ گیلانی کی نوجوان شخصیات کی پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات۔

meeting-of-gilani-family-with-prince-bahawal-abbas
Advertisements

مخدومزادہ سید احسن گیلانی، مخدومزادہ سید عثمان گیلانی اور مخدومزادہ سید مومن شمس گیلانی نے پرنس بہاول عباسی سے ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) خانوادہ گیلانی کی نوجوان شخصیات مخدومزادہ سید احسن گیلانی، مخدومزادہ سید عثمان گیلانی اور مخدومزادہ سید مومن شمس گیلانی نے گزشتہ روز صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے دفتر میں پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کی جو انتہائی خوش گوار ماحول میں ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ گیلانی برادران نے پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات میں علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisements