بہاول پور:12/دسمبر : ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت خصوصی افراد کی ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی کا اجلاس دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی، ڈاکٹر مغیث امین، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر محمد آصف اقبال، نمائندگان لیبر ڈیپارٹمنٹ و ٹیوٹااور فوکل پرسن سپیشل پرسنز موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے کہا کہ پرائیویٹ اسٹیبلشمنٹ میں معذور افراد کے 3فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور نئی اسٹیبلشمنٹ کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کی سطح پر بھی خصوصی افراد کی بحالی کے فنڈزکی فراہمی کے لئے مزید اہل افراد کی درخواستیں وصول کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خصوصی افراد مستفید ہو سکیں۔ سیکرٹری ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی برائے خصوصی افراد و ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بہاول پور محمد عذیر نے اجلاس میں بتایا کہ خصوصی افراد کے روزگار و بحالی کے آرڈیننس 1981ء کے سیکشن 17کے تحت خصوصی افراد کے لئے ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے تحت ضلعی سطح پر خصوصی افراد کی بحالی و تربیت کے لئے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لئے 1156648/-روپے کی رقم موجود ہے جس کے لئے خصوصی افراد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر ضروری کاروائی کے بعد درخواست دہندگان کومالی مدد،وہیل چیئرز اوربحالی کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔,