ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

بہاول پور: 24/دسمبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز محمد زبیر عباسی، انجمن تاجران کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ اشیائے ضروریہ مقررہ نرخ پر فروخت کی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔ اجلاس میں پرچون نرخ پر چاول باسمتی کرنل (پرانا) کا نرخ 140/-روپے فی کلو، چاول باسمتی کرنل(نیا) 125/-روپے فی کلو، چاول اری 55/-روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ دال چنا (موٹی) 145/-روپے فی کلوگرام، دال چنا (باریک) 140/-روپے فی کلو، دال مسور(موٹی) 200/-روپے فی کلو، دال ماش(چمن) 250/-روپے، دال ماش(SQ)232/-روپے فی کلوگرام، دال مونگ کا نرخ 143/-روپے فی کلو اور چنا سفید(9MM)کا نرخ 204/-روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ اسی طرح پرچون نرخ پر بیسن 145/-روپے فی کلو، میدہ اور سوجی کا نرخ 74/-روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ گوشت (چھوٹا) 800/-روپے فی کلو، گوشت (بڑا) 400/-روپے فی کلو، دودھ (کھلا) 80/-روپے فی لٹر، دہی 90/-روپے فی کلو، تندوری روٹی (100گرام وزن)7/-روپے فی عدد، نان 11/-روپے فی عدد، ڈبل روٹی (سادہ 700گرام وزن) 75/-روپے فی عدد، ڈبل روٹی سادہ (400گرام وزن)50/-روپے فی عدد نرخ مقرر کیا گیا۔
