Contact Us

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

Meeting of District Emergency Response Committee for Anti-Dengue

بہاول پور:22/مئی : ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے یکم جنوری سے 21/مئی 2023ء تک کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز ڈاکٹر خالد محمود ارائیں،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر پریونٹو پروگرام و فوکل پرسن ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عابد حسن رضوی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ،سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر، اینٹامالوجسٹ اور مختلف محکموں کے فوکل پرسنز موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے کہ پانی ایک جگہ ٹھہرنے نہ پائے۔ انہوں نے کہا کہ فالتو اور ناکارہ سامان کی تلفی یقینی بنائی جائے تاکہ ڈینگی سے محفوظ رہا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ہاٹ سپاٹس کی کوریج سوفیصد یقینی بنائی جائے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں۔انہوں نے کہا کہ اینٹامالوجسٹ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کریں تاکہ ڈینگی مچھر کا لاروا پرورش نہ پائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فوکل پرسن اینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں مزید اضافہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی ویجیلینس رپورٹ کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر پریونٹو پروگرام و ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر خالد چنڑ نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری2023ء سے 21 مئی کے دوران ڈینگی کے 2788 مشکوک کیسز رپورٹ ہوئے جن میں ایک ڈینگی کا کنفرم مریض تھا جو کہ دوسرے شہر سے سفر کرکے آیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع بھرمیں 31 مقامات پر ڈینگی لاروا پایاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 108 آؤٹ ڈور اور412 ان ڈور ٹیمیں فعال ہیں اور ضلع میں موجود 1724 ہاٹ سپاٹس کی سوفیصد کوریج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں