Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر محمد طیب کی زیر صدارت ضلعی کمپلینٹ اینڈ ریڈریسل کمیٹی برائے خصوصی افراد کا اجلاس

Meeting of District Complaints and Redressal Committee for Special Persons
Advertisements

بہاول پور: 28/دسمبر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر محمد طیب کی زیر صدارت ضلعی کمپلینٹ اینڈ ریڈریسل کمیٹی برائے خصوصی افراد کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں خصوصی افراد کی بحالی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس حافظ محمد یونس، عبدالعلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ عابد حسن رضوی، لیبر آفیسر، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ محمد عارف، محمد جواد بندیشہ، ڈپٹی ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن عقیل بخاری، عمار حمید، حسن انیس،لقمان رشید، احمد علی، محمد خالد اور دیگر ممبران موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ سرکاری محکمہ جات میں خصوصی افراد کے کوٹہ کے مطابق تعیناتی کے امورمکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ ادارہ جات میں خصوصی افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے50 فیصد سفری سہولت پر عملدرآمد کرایا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر نے بتایا کہ مستحق خصوصی افر اد کی بحالی کیلیے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کے فنڈز دستیاب ہیں جو شفاف طریقے سے مستحق خصوصی افراد کو دئیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں کوٹہ کے مطابق خصوصی افراد کی تعیناتی کے حوالہ سے فہرست مرتب کی جارہی ہے۔ اجلاس میں نمائندہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک قرضہ جات کی سہولت بارے بریف کیا۔

Meeting of District Complaints and Redressal Committee for Special Persons 2