Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد طیب کی زیرصدارت ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی و زرعی ٹاسک فورس کا اجلاس

Meeting of District Agricultural Advisory Committee and Agricultural Task Force
Advertisements

بہاول پور: 22/دسمبر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد طیب کی زیرصدارت ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی و زرعی ٹاسک فورس کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین ضلعی مشاورتی کمیٹی ریاض احمد ناجی، زین بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت طارق جاوید چوہدری اور دیگر افسران موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فصلات کی بہترپیداوار کے حصول کے لئے زرعی سائنسدان کاشتکار اور زمینداروں کو جدید زرعی علوم اور ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران فیلڈمیں کسانوں اور کاشتکاروں کو زرعی معلومات فراہم کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق نے بریفنگ میں بتایا کہ فصلات کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فارمرز ٹریننگ پروگرام باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں کاشتکار و زمیندار بھر پور شرکت کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال2021-22ء کے دوران ضلع بھر میں 5لاکھ 38ہزار ایکٹراراضی پر کپاس کی ٖفصل اور 7لاکھ 45ہزار 450 ایکٹر رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے۔نیز گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے بھی بھر پور عملی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھرمیں وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے ضلع بھر میں گنا، چاول،مکئی اور دیگر فصلات کی کاشت اور زمینداروں و کاشتکاروں کو فراہم کردہ زرعی سہولیات بارے آگاہ کیا۔اجلا س میں متعلقہ افسران نے محکمہ پیسٹ وارننگ،کوالٹی کنٹرول اور آن فارم واٹر مینجمنٹ محکمہ کی کارکردگی بارے بریف کیا۔

Meeting of District Agricultural Advisory Committee and Agricultural Task Force 2