اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ضلعی سطح پر قائم کاٹن کی فصل کی مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

Meeting of Cotton Crop Management Monitoring Committee

بہاول پور:10/مئی: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی سطح پر قائم کاٹن کی فصل کی مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کپاس کی زیادہ رقبہ پر فصل اگانے، کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول اور زمیندارو کاشتکاران کو جدید زرعی عوامل سے آگاہ کرنے کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کاٹن جنرر ایسوسی ایشن چودھری وحید ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن عابد حسن رضوی، ڈاکٹر محمد اشفاق، نعیم اختر، محمد امین، ایف ایف سی سے عباس ضیاء ثناء اللہ، کھاد ڈیلر ماجد چیمہ، عبدالرافع، انیلا رضوی کاٹن گروور، پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، کپاس کے کاشتکار، فرٹیلائزر ڈیلرز، پیسٹی سائیڈ اور کپاس کے بیج کے ڈیلرز، محکمہ زراعت توسیع، پیسٹ وارننگ ادارہ، محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ کپاس کی فصل نہایت اہمیت کی حامل ہے اور یہ کیش کراپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ رقبہ پر کپاس کاشت کر کے قومی فریضہ انجام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس سے ملک کی معیشت مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ افسران وسٹاف، زمیندار و کاشتکاران کو کپاس کی زیادہ رقبہ پر کاشت اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے فیلڈ میں جا کر رہنمائی کریں اور انہیں جدید زرعی علوم سے آگاہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کے افسران و سٹاف گاؤں اور یونین کونسل کی سطح پر جا کر کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول اور کاٹن کی فصل کی مینجمنٹ و مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں فارمرز ٹریننگ کے ذریعہ زمیندار وکاشت کاران کو کپاس کی زیادہ فصل اگانے اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کھیتوں کی درست طریقہ سے تیاری، منظورشدہ کپاس کے بیج کی اقسام کے استعمال، بروقت کھاد اور پانی کی فراہمی بارے معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پیسٹی سائیڈز کے درست استعمال بارے آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار و کاشت کاران کی رہنمائی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں جہاں محکمہ زراعت، پیسٹی سائیڈز کا اور دیگر متعلقہ عملہ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے حوالہ سے معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی زیادہ اگاؤ مہم کے اہداف حاصل کرنے اور بہتر پیداوار کے حصول کے لیے کمٹمنٹ کے ساتھ کام کیا جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق نے بریفنگ میں بتایا کہ حکومت پنجاب نے ضلع بھر میں 7لاکھ87ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اب تک ضلع بھر میں 4 لاکھ64ہزار ایکڑ اراضی پر کپاس کی فصل کاشت کی جا چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کافیلڈ عملہ ضلع بھر میں متحرک ہے اور زمیندار و کاشت کاران کو زیادہ کپاس اگانے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے کھیت کی تیاری، جدید زرعی مشینری کے استعمال، منظور شدہ کپاس کے بیج، کھاد، سپرے اور پانی کے درست وقت پر فراہمی کے حوالہ سے موقع پر جا کر معلومات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں فارمرز ٹریننگ پروگرام جاری ہیں جہاں کاشت کاروں کو زیادہ رقبہ پرکپاس اگانے اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے معلومات دی جارہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 8کاٹن سہولت بازار قائم ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن چودھری وحید ارشدنے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کا عملہ کے اشتراک سے فارمرز میٹنگ منعقد کی جائیں  تاکہ محکمہ زراعت اور زمیندار و کاشت کاران فیلڈ میں جا کر مفید معلومات فراہم کریں اور موقع پر جا کر کپاس کی فصل کا معائنہ کیا جائے۔ اس موقع پر کپاس کے کاشت کارو زمیندار سمیت کھاد، بیج، سپرے کمپنی کے نمائندگان اور ڈیلرز نے بھی اظہار خیال کیا اور تجاویز پیش کیں۔

مزید پڑھیں