وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیرتعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمودکی ملاقات

Meeting of Chief Minister Usman Bazdar with Federal Minister for Education and PTI Punjab President Shafqat Mahmood

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیرتعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمودکی ملاقات، تنظیمی اموروسیاسی صورتحال تبادلہ خیال

شفقت محمود کا عبدالستار ایدھی انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو خراج تحسین

عبدالستار ایدھی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی،آپکا یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے:شفقت محمود

لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع کرینگے، 50ارب روپے لاگت آئیگی:عثمان بزدار

جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا،الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں،پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے

لاہور 28 دسمبر:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیرتعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمودنے ملاقات کی،جس میں پنجاب کے تنظیمی امور،سیاسی صورتحال اوردیگرمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شفقت محمود کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔شفقت محمود نے عبدالستار ایدھی انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ عبدالستار ایدھی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔آپ کا یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔آپ نے منصوبوں میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کرکے شفافیت کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہر منصوبے میں مال بنایا گیا اورقومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکی تعمیرو ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ان منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بچت کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع کریں گے۔اس منصوبے پر 50ارب روپے لاگت آئے گی۔جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا۔الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے۔

Meeting of Chief Minister Usman Bazdar with Federal Minister for Education and PTI Punjab President Shafqat Mahmood 2