Advertisements

احمدپورشرقیہ: محکمہ ایریگیشن بہاولپور میں ایس ای محبوب ربانی سے مرکزی چیئرمین کسان بورڈ اور دیگر ممبرز کی ملاقات

Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) محکمہ ایریگیشن بہاولپور میں ایس ای محبوب ربانی سے مرکزی چئیرمن کسان بورڈ جام حضور بخش لاڑ ،صدر کسان بورڈ تحصیل احمد پور شرقیہ محمد فیاض خان بلوچ ،نائب صدر جام اللّٰہ ڈتہ گھنیہ ، محمد ندیم خان بلوچ نے ملاقات کی،ملاقات میں نہری پانی کی ٹیل پر کمی،موگہ جات کی ریپئرنگ،اور اے پی برانچ میں انڈینٹ بڑھانے پہ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جس پر ایس ای محبوب ربانی نے کارگردگی بہتر کرنے اور موجودہ پانی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کےلیے دو دن کا ٹائم مانگ لیا۔اگر دو دن تک پانی ٹیل تک نہ پہنچا تو کسان بورڈ اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ مل کر محکمہ کے خلاف شدید احتجاج کرے گا۔آخر میں جناب ایس ای صاحب کا شکریہ ادا کیا۔میرا کسا ن خوشحال ہو گا تو تو ملک خوشحال ہو گا۔