احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی تحصیل احمد پور شرقیہ کا ایک اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلی ممبر ضلعی امن کمیٹی بہاولپور و سرپرست مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی مولانا عبدالعزیز خان فیضی منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست دوم حاجی غلام مصطفی، مرکزی صدر حاجی محمد حنیف چوہدری، نائب صدر حاجی شاہ نواز،سیکریٹری جنرل عبدالمصطفی خان خاکوانی، سیکریٹری نشرواشاعت جان محمد چوھان،فنانس سیکرٹری چوہدری زاہد محمود، ممبران ڈاکٹرعبدالسلام، ملک نزر احمد سعیدی، ڈاکٹر ملازم حسین سومرو، چوہدری ریاض احمد، چوہدری ذیشان غفار، نورالمصطفی خان فیضی،اجلاس میں میلاد مصطفی کمیٹی کی ذیلی تنظیموں سے قاری محمد اسلم سیال(چوک بھٹہ) ملک عبدالحمیدوارن) کوٹلہ موسی ٰ خان سے حاجی محمد عارف،وحید احمد سعیدی،جماعت اہلسنت تحصیل احمد پور شرقیہ کے رہنما محمد طارق علی سعیدی، محمد یوسف سعیدی، مہر سعید احمد سعیدی، محمد ارحم سلیم قادری، تحریک منہاج القرآن سے ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب قادری،قاری عبدالرشید مہروی، اوچ شریف سے محمد ایاز بختیاری، محمد سجاد بختیاری، جبکہ چنی گوٹھ سے مفتی ریاض احمد سعیدی حافظ شمس الدین اور حافظ عبدالجبار سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کو فعال کرنے کے لیے محلہ کی سطح پر تنظیم سازی کے لیے غور کیا گیا جبکہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اہلسنت تحصیل احمد پور شرقیہ اور مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے زیراہتمام متفقہ طور پر امیدوار کھڑے کرنے اور بعض علاقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کے حوالے سے بھی امور زیر بحث لائے گئے جبکہ آئندہ جنرل الیکشن میں بھی قومی اور صوبائی حلقوں میں مشاورت کے تحت امیدوار کھڑے کیے جانے پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں دیگر مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی امن کی داعی ہے جبکہ جماعت اہلسنت پاکستان ایک پرامن جماعت ہے اور ہمارے مرکزی اکابرین نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اجلاس کے شرکاء نے سرپرست دوم حاجی غلام مصطفی کی جماعتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا