Advertisements

چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

Meeting of British High Commissioner with Chaudhry Parvez Elahi and Monis Elahi
Advertisements

برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنرکا سیلاب سے جانی ومالی نقصان پراظہار افسوس، سیلاب زدگان کی مدد کیلئے برطانیہ کے تعاون کو سراہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور7 ستمبر: -وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی او رسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی۔ 

Advertisements

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، برطانیہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تعلیم، صحت، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب حکومت اور برطانیہ کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔برطانیہ کے ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی وخوشحالی کے مضبوط پارٹنر ہیں۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے برطانیہ کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ تعلیم،صحت،امن وامان اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔برطانیہ کے مختلف شعبوں میں جاری اصلاحاتی پروگرام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔سیلاب متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پلان بنایا ہے۔ لائیوسٹاک کے نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کا کام شروع کر دیا ہے۔متاثرین سیلاب کو گھر بنا کر دیں گے۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہاکہ 2002 میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے پلان بنایا تھا۔بعد میں آنے والی حکومت نے اس پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں کیا۔اب ہم اس اہم پراجیکٹ کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔اس پراجیکٹ سے کوہ سلیمان میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں روزگار کی فراہمی کے لئے جلد بھرتیوں پر پابندی ختم کر رہے ہیں۔برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنرنے کہاکہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔صوبائی مشیر عامر سعید راں،پنجاب میں برطانیہ کی نمائندہ کلارا سٹیرینڈروج، پولیٹیکل ایڈوائزر طلال رضا اور سینئر ڈویلپمنٹ ایڈوائزر ثنا ضیاء بھی اس موقع پر موجود تھیں۔