اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان کی کھاد ڈیلروں اور محکمہ زراعت کے عملہ سے میٹنگ

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے اپنے دفتر میں کھاد ڈیلروں اور محکمہ زراعت کے عملہ سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کوکنٹرول نرخوں پر یوریا کھاد کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں۔ او ر ڈیلرو ں کو وارننگ دی ہے کہ وہ بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے باز آجائیں۔ اوور پرائسنگ پر کھاد فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا محکمہ زراعت کے عملہ کو سخت ہدایات جاری کی ہے کہ وہ ڈیلر سے کھاد کی فروخت کا ریکارڈ چیک کریں۔ اس مو قع پر زراعت آفیسر کامران جبار ، نے اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان کو کھاد وں کی فروخت کے متعلق بریفنگ دی ۔ اس مو قع پر تحریک انصاف کے صدر حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ ، صدر کھا د ایسو سی ایشن حاجی عبدالعزیز قریشی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، منصور اقبال قریشی ، ملک عدنا ن بھی موجود تھے۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان ، کی ہدایت پر چار سو بوری کھاد کنٹرول نرخوں پر تحصیلدار یٰسین شاکر عباسی، اور زراعت آفیسر کامران جبار کی نگرانی میں چلائی گئی۔