ربیع الاول، جشن عید میلاد النبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی آمد کے حوالے سے احمد پور شرقیہ میں اہم اجلاس

meeting-in-ahmedpur-sharqia-regarding-celebration-of-eid-milad-ul-nabi

احمدپورشرقیہ ( ) ربیع الاول، جشن عید میلاد النبی  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی آمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جامعہ مدرسہ فیضیہ رضویہ احمد پور شرقیہ میں منعقد ہوا اجلاس میں جماعت اہلسنت تحصیل احمد پور شرقیہ کے امیر مفتی محمد محسن فیضی،مولانا عبدالعزیز خان فیضی،مخدوم سید غلام مجتبیٰ بخاری،مفتی محمد حسن فیض،حاجی غلام مصطفی سعیدی،قاری محمد اسلم سعیدی،محمد طارق علی سعیدی،مولانا محمد عاشق فرید مہروی،عبدالمجید ناصح، فرمان علی سعیدی،لالہ محمد اسلم قریشی،طاہرمحمود قائم خانی،شبیر فراز خان عباسی،مہر سعید احمد سعیدی،ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب قادری،حاجی محمد اسلم تھہیم،محمد احتشام المحسن فیضی،ڈاکٹر محمد اسلام،شیخ عتیق الرحمان،محمد عبداللہ آسی، شیخ محمد شاہد عطاری،حاجی محمد اسلم،قاری عبدالرشید فیضی،جام اللہ بچایا،محمد صابر مہروی،مشتاق احمد فیضی،میاں غلام جیلانی،اور جان محمد چوھان نے شرکت کی اجلاس میں جشن ولادت بارہ ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے چند امور زیر بحث لائے گئے قبل ازیں جماعت اہلسنت تحصیل احمد پور شرقیہ کے رہنما مخدوم سید صلاح الدین احمد جیلانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی خدمات کے چند پہلو پر بھی روشنی ڈالی گئی بعد ازاں اجلاس میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک مختلف علاقوں سے محافل اور جلوس نکالنے کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیا گیا جبکہ بارہ ربیع الاول کے دن مختلف علاقوں چوک بھٹہ ڈیرہ نواب صاحب جامعہ مسجد علی محبت اور بازار بہاول واہ موڑ اور دیگر علاقوں سے نکالے جانے والے جلوس میلاد چوک منیر شہید پر دن گیارہ بجے جمع ہوکر حسب روایت اپنے روٹس سے ہوتا ہوا واپس میلاد چوک منیر شہید پر اختتام ہوگا اجلاس میں ربیع الاول کی تقریبات کے لیے انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں مخدوم سید غلام مجتبیٰ بخاری،مولانا عبدالعزیز خان فیضی،مفتی احتشام المحسن فیضی،طارق علی سعیدی،مہر سعید احمد سعیدی،لالہ محمد اسلم قریشی،شیخ عتیق الرحمان،شبیر فراز خان،شیخ شاہد علی عطاری،محمد عبداللہ آسی، ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب قادری،اور جان محمد چوھان شامل ہوں گے یہ بارہ رکنی کمیٹی تحصیل احمدپور شرقیہ کی مقامی انتظامیہ سے مذاکرات جلوس روڈ پر صفائی ستھرائی جلوس کے راستوں پر ناجائز تجاوزات کو ہٹوانا مختلف جلوس روڈ پر گیٹ نصب کرانا میلاد چوک منیر شہید پر مرکزی جلوس کو خوش آمدید اور تقریب کا انعقاد کرانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے اجلاس میں ڈی سی او بہاولپور کمشنر بہاولپور ڈی پی او بہاولپور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ تھانہ صدر اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ کے ایس ایچ اوز اور بلدیہ انتظامیہ کو باور کرایا گیا کے تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس جو کہ بعد ازاں میلاد چوک منیر شہید پر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کرے گا کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے اور جلوس کے راستوں کو کلیئر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے دعا کریں گی۔

مزید پڑھیں