Advertisements

ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین کی زیرِ صدارت تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ اجلاس

Meeting Held Under the Chairmanship of Regional Police Officer Bahawalpur, Ghazi Muhammad Salahuddin, with DPOs of All Three Districts
Advertisements

ڈی پی اوز، ڈی ٹی اوز کے ہمراہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے باقاعدہ میٹنگز کریں ۔ان سے رجسٹرڈ وہیکلز کا ڈیٹا حاصل کریں

اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام رجسٹرڈ وہیکلز کے مالکان  ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔ اب ایکسائز آفسز میں بھی لائسنسگ سنٹرز اور بوتھ قائم کئے جائیں گے آر پی او 

Advertisements

بہاولپور: ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی زیرِ صدارت آر پی او آفس بہاولپور میں تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او بہاولپوررانا عبدالوہاب  اور ایس ڈی پی اوز ضلع ہذانے آر پی او آفس ، ڈی پی او بہاولنگرحافظ کامران اصغر اور ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی  اور ایس ڈی پی اوز  نے بذریعہ ویڈیو لنک  شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او بہاولپورغازی محمد صلاح الدین نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ڈی پی اوز، ڈی ٹی اوز کے ہمراہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے باقاعدہ میٹنگز کریں ۔ان سے رجسٹرڈ وہیکلز کا ڈیٹا حاصل کریں۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام رجسٹرڈ وہیکلز کے
مالکان  ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔اب ایکسائز آفسز میں بھی لائسنسگ سنٹرز اور بوتھ قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوز خود ٹریفک نظام کی نگرانی کریں، جہاں ٹریفک سٹاف کی کمی ہے وہاں افرادی قوت بڑھائی جائے، اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک سگنلز کو فوری طور پر بحال کروایا جائے۔ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں ڈی ٹی اوز اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
آر پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب، محفوظ روڈ کے تحت کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ناقص کارکردگی پر سزا جبکہ اچھی کارکردگی پر ریوارڈ دیا جائے گا، اور ڈی ٹی اوز کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی اوز فئیر انویسٹی گیشن کے ذمہ دار ہوں گے اور عوام کے ساتھ براہِ راست رابطے کو مؤثر بنایا جائے۔  سٹریٹ کرائم کی روک تھام، فوری ایف آئی آر کے اندراج اور مؤثر پبلک سروس ڈلیوری پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
آر پی او بہاولپور نے پیٹرولنگ نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تینوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولنگ رپورٹس ارسال کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیٹرولنگ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیونکہ مؤثر پیٹرولنگ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، افسران اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں، رسمی طریقہ کار اب ختم ہو چکا ہے اور ہر افسر کو فیلڈ میں عملی کام کرنا ہوگا۔ افسران کو ترقی ان کی محنت، ایمانداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت دی گئی ہے۔
اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ کی افادیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آر پی او نے ہدایت کی کہ سیف سٹی میں فراہم کردہ جدید ٹیکنیکل سہولیات کے استعمال کی باقاعدہ تربیت حاصل کی جائے، کیونکہ خودکار نظام تفتیش، فوری گرفتاری اور عدالتوں میں مؤثر پیروی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جدید آئی ٹی ٹولز، پولیس موبائل ایپس اور 15 پر پولیس کے فوری رسپانس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
فیٹل ایکسیڈنٹس کی روک تھام، لوکل کیمروں کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کرنے، بالخصوص ہاٹ سپاٹ اور رش والی جگہوں پر نئے کیمروں کی تنصیب، اور ورچوئل بلڈ بینک کے مؤثر استعمال کے ذریعے ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں موجود ڈی پی او بہاولپور نے یقین دہانی کروائی کہ آپ  کی ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے اور مزید بہتری لائی جائے گی، جبکہ ڈی پی او بہاولنگر اور ڈی پی او رحیم یار خان نے بھی تمام احکامات پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔