زیادہ گندم اگاؤ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقراء ناصر کی زیر صدارت اے سی افس میں ایک اجلاس
تحصیل احمدپورشرقیہ میں کے ہمیں دو لاکھ 10 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شیخ خالد مصطفی
سینئر زراعت آفیسر کامران جبار، ایس ڈی او انہار چوہدری عرفان ،کسان بورڈ کے صدر فیاز خان بلوچ ،فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ کے صدر حاجی عبد العزیز قریشی۔ جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، سیڈ ڈیلر محمد اقبال قریشی نے اجلاس میں شرکت کی
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) زیادہ گندم اگاؤ کے سلسلہ میں ایک اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقراء ناصر اے سی افس میں منعقد ہوا ۔جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ خالد مصطفی ، سینئر زراعت آفیسر کامران جبار، ایس ڈی او انہار چوہدری عرفان ،کسان بورڈ کے صدر فیاز خان بلوچ ،فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ کے صدر حاجی عبد العزیز قریشی۔ جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، سیڈ ڈیلر محمد اقبال قریشی نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شیخ خالد مصطفی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل احمدپورشرقیہ میں کے ہمیں دو لاکھ 10 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے محکمہ زراعت نے ہر سطح پر کاوشیں شروع کر دی ہیں۔ ہر یونین کونسل میں کسانوں کے سیمینار منعقد کر نے کے علاوہ شہر میں روڈ شوز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے کسان بورڈ کے صدر فیاض خان بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ نہری پانی کی فراہمی میں اگر اضافہ کر دیا جائے۔ تو گندم کی کاشت میں آسانی ہوگی ۔حاجی عبد العزیز قریشی اور چوہدری محمد اکرم نے کھادوں کی دستیابی کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے و ژن کے مدنظر رکھتے ہوئے ملک کو گندم میں خود کفیل بنانے کے لیے تمام اقدامات بروکار لائے جائیں گے

