Advertisements

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں اجلاس‎‎

cm hamza shehbaz
Advertisements

ڈویلپمنٹ اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں اجلاس،ڈویلپمنٹ اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
 ڈیزل کی قلت کے معاملے پر ضروری اقدامات کئے جائیں، عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف  بنایا جائے
 انڈسٹریل ویسٹ کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں، دریائی آلودگی کے خاتمہ کا شعور وقت کی اہم ضرورت ہے
 بہاولپور میں سپیڈو بس کے اجراء کی حتمی تاریخ طلب،بہاولپور کے روایتی دروازوں کی تعمیر و مرمت اور بیوٹیفکیشن کی جائیگی
لاہور یکم مئی:وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویلپمنٹ اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے بہاولپور میں سپیڈو بس کے اجراء کی حتمی تاریخ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اراکین اسمبلی کی مشاورت سے تشکیل دیئے جائیں گے۔ بہاولپور میں سپیڈو بس چلانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔وزیرا علیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈیزل کی قلت کے معاملے پر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف اور بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کریں۔ انڈسٹریل ویسٹ کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔ دریائی آلودگی کے خاتمہ کا شعور وقت کی اہم ضرورت ہے۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ حاصل پور میں ٹراما سنٹر اور کارڈیک سنٹر کے فنکشنل ہونے میں رکاوٹیں دور کی جانی چاہئیں۔بہاول پور کے روایتی دروازوں کی تعمیر و مرمت اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ سیکرٹری انرجی کی قائد اعظم سولر پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ، چوہدری طارق بشیر چیمہ، ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی، اراکین پنجاب اسمبلی کاظم پیرزادہ، خالد وارن، میاں شعیب اویسی، ظہیر اقبال چنڑ، حسینہ بیگم،سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن، سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ، سابق ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی، ڈاکٹر رانا محمد طارق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی، کمشنر بہاول پور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisements