ذکر ان دنوں کا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تقریب ملاقات اولڈ سٹوڈنٹس سیشن90-1988

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تقریب ملاقات اولڈ سٹوڈنٹس سیشن90-1988 بعنوان ذکر ان دنوں کا،غلام محمدگھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں انعقاد کیا گیا۔جس میں پروفیسرڈاکٹر شفیق احمد،سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز اور ڈاکٹراظہر حسین،ڈائریکٹر ایلومینائی نے بطور مہمانانِ خاص شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر شفیق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے لئے فخر کی بات ہے کہ اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباؤطالبات ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر اظہر حسین نے اس تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے ملک بھر سے شرکت کرنے والے ایلومینائی کو گزشتہ کچھ سالوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والی ترقی اوروائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف ایلومینائی افئیرز کوبہتر بنانے اوراس میں کی جانے والی اصلاحات کے متعلق آگاہ کیا۔اس تقریب میں عاصم ثقلین درانی،افضل شہزاد اور ڈاکٹر ذاہد اختر شاھین مقصود عالم سمیت ملک بھر سے ایلومینائی نے شرکت کی جبکہ رفعت گوہرنے اس تقریب کی فوکل پرسن کے فرائض سرانجام دیے۔
